کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین کا آغاز

File Photo

کولگام//جنوبی ضلع کولگام کے بٹہ پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 9 آر آر نے کولگام کے بٹہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکا ر جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گاوں میں رک رک کر فائرنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹ محصور ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔