سجن راجوری میں مسلح تصادم شروع

File Photo

راجوری// جموں صوبہ کے راجوری ضلع کے سجن ہل علاقے میں ہفتہ کی شام کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے ایک خاص اطلاع ملنے پر سوجن ہل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔
یہ رپورٹ درج ہونے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔