جنوبی کشمیر: شوپیاں میں مسلح تصادم شروع

سری نگر//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے واٹھو شرمل علاقے میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے واٹھو شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔