شکاری ریاسی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ ضلع ریاسی کے شکاری علاقے میں دیر شام ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ایک سینئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے، جی این ایس نے اطلاع دی کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خاص اطلاع پر ریاسی میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے پولیس و فورسز کی ٹیم پت فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہوگئی ـ
دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا، مخصوص انٹیلی جنس کی اطلاع آج تقریباً 1300 بجے ایک آپریشن شروع کیا گیا ، آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی