شوپیان میں جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم

شوپیان// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کی صبح جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”شوپیان کے باس کوچھن علاقے میں مسلح تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
قبل ازیں، مصدقہ اطلاع ملنے کے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا، جوں ہی سیکیورٹی فورسز مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں، جنگجووں اور فوج کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔