گاندربل//گاندربل ضلع میں کاہن پیٹھ اسٹاپ کے قریب جمعہ کی صبح ٹرک کی زد میں آکر ایک 56سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بزرگ خاتون آج صبح ٹرک کی زد میں آنے کے بعد زخمی ہو گئی تھی، اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے سکمز سورا منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون سکمز صورہ میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
خاتون کی شناخت خان پیٹھ کے محمد سلطان صوفی کی زوجہ عزیزی بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔