اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ ڈگی گاوں میں آگ لگنے سے ایک عمر رسیدہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، آج صبح شیلہ دیوی (عمر قریب 95 سال) زوجہ سالک رام اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں بھیڑوں کے ساتھ گئی تھی جس دوران وہاں پہلے سے ہی لگ بھڑک اٹھی اور عمر رسیدہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور عمر رسیدہ خاتون کی لاش کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے وارثوں کے سپرد کیا گیا۔
ایس ایچ او بھدرواہ امرت کٹوچ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنگل میں لگی آگ سے 95 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ادھر سیول سوسائٹی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنگلوں و جاڑ میں آگ لگنے والے افراد کی نشاندہی کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔