سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے شالیمار علاقے میں ایک معمر خاتون پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئی۔
ایک ویڈیو کلپ میں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، پازل پورہ شالیمار کی رہائشی خاتون نے کہا، “میں شیڈ میں تھی جب کسی نے آکر مجھے گلے سے پکڑ لیا، اسکے ہاتھ میں چھری تھی… وہ شخص بغیر کچھ کہے گیٹ کھلا چھوڑ کر چلا گیا “۔
خاتون نے دعویٰ کیا،”جب میں نے مدد کے لیے پکارا تو اس شخص نے میرا گلا دبانے کی کوشش کی“۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم حقائق جاننے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔