لاپتہ معمر شہری کی لا ش نائد کھائی میں برآمد

File Photo

سری نگر// شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھائی پل کے نزدیک دریائے جہلم سے ایک معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی سہ پہر کو چند مقامی افراد نے نائد کھائی پل کے نزدیک دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا۔

اُن کے مطابق پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت غلام قادر ہرہ ساکن ہرہ محلہ نائد کھائی کے بطور کی ۔

انہوں نے کہاکہ متوفی کل سے سے لاپتہ تھااور اس حوالے سے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔