اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن بدھ کو مرکزی داخلہ سیکرٹری سے ملاقات کرے گا

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// الیکشن کمیشن بدھ کو مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کرے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کل مرکزی داخلہ سیکرٹری سے ملاقات کر کے جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لے گا۔ امکان ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تایخوں کا اعلان بھی رواں ماہ میں کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پول اتھارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
کمار نے زور دے کر کہا کہ کوئی بیرونی یا اندرونی طاقت انتخابی عمل کو پٹڑی سے نہیں اتار سکتی۔