دہلی-این سی آر، شمالی بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے

یو این آئی

نئی دہلی// دہلی، قومی راجدھانی خطہ اور نیپال میں پیر کو ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی پیر کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے صرف تین دن بعد دوسرے زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی، این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی ہے۔ زلزلے کا مرکز نیپال میں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے قبل 3 نومبر کو نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے نیپال میں تقریباً 150 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 15 اور 16 اکتوبر کو دہلی اور این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان تینوں زلزلوں کا مرکز نیپال میں تھا۔

فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی مقامات پر لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

سنٹر نے بتایا کہ آج کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 16 بجکر 16 منٹ اور 40 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 28.89 عرض بلد اور 82.36 طول البلد پر تھا۔