لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

یو این آئی

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ میں جمعرات کی شب 10 بجکر 22 منٹ پر زلزلہ ہوا۔
سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔