یو این آئی
جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ڈوڈہ میں پیر کی دوپہر 12بجکر 12 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔