کولگام میں تیز رفتار ڈمپر اور کار کے مابین ٹکر، 3 زخمی

اظہر حسین

کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جامع مسجد دیوسر کے قریب ایک ڈمپر نے مبینہ طور پر ایک آلٹو کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، دیوسر گاوں میں ایک ڈمپر زیر نمبر JK03E-2397 ایک آلٹو کار زیر نمبر JK13C-8685 سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا، جہاں سے انھیں جدید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت ارشاد احمد ولد غضنفر احمد، گوہر احمد ڈار ولد محدثین ڈار اور شاہنواز احمد لون ولد عبدالکبیر سکنہ کلر شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
دریں اثنائ، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔