سرمائی تعطیلات کا اعلان مرحلہ وار طریقے سے کرنے کی تجویز

سری نگر//سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے کشمیر ڈویژن کے سرمائی زون کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے سے مرحلہ وار طریقے سے موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ DSEK نے اس سلسلے میں منظوری کے لیے حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ DSEK نے پرائمری کلاسز کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے سے اور مڈل کلاسز کے لیے 05 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اسی طرح اعلیٰ کلاسز کے لیے بھی 10 دسمبر سے تعطیلات کا اعلان کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔