کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہا وہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا،”جموں وکشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے”۔
دریں اثنائ، سری نگر میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 18.9، پہلگام 12.2 اور گلمرگ میں 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں دراس میں 9.2 اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 درج کیا گیا۔
وہیں جموں میں 26.7، کٹرہ 23.9، بٹوت میں 17.4، بانہال 16.2 اور بھدرواہ میں 15.9 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔