جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہا وہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا ، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم صاف رہنے کے ساتھ خشک رہنے کا امکان ہے”۔

اُنہوں نے رواں ماہ کے اختتام تک جموں وکشمیر اور لداخ میں کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آئی تھی، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا، تاہم درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی تھی۔

دریں اثناءسری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.7، پہلگام 10.2 اور گلمرگ میں 10.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

لداخ کے علاقے میں، دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 8.2، لیہہ 10 اور کرگل میں 13.8 تھا۔

جموں میں 26.3، کٹرہ میں 24.4، بٹوت میں 18.2، بانہال میں 16.6 اور بھدرواہ میں 15.4 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔