عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// پولیس نے جمعرات کو بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں پہلی پورہ ناگناری کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 گرام چرس برآمد ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سمگلر کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ بونیار منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار سمگلر کی شناخت شوکت احمد ولد نور عالم ساکن کچراڑی ظہان پورہ کے طور سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس تھانہ بونیار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ معاشرے میں منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھیں تو قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔