سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ایک کلو چرس بر آمد:پولیس

File Photo

سری نگر// سری نگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک کلو چرس بر آمد کی گئی ہے۔
پولیس نے منشیات فروش کی شناخت نعیم احمد پرے ولد عبدالخالق ساکن ٹینگ پورہ سری نگر کے بطور کی ہے۔
سری نگر پولیس نے اس ضمن میں ٹویٹ کرکے کہا، ’نعیم احمد پرے ولد عبدالخالق ساکن ٹینگ پورہ سری نگر نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک کلو چرس بر آمد کی گئی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ8\20 کے تحت پولیس تھانہ بٹہ مالو میں ایک کیس درج کیا گیاہے۔