پونچھ کے منڈی میں منشیات برآمد، ایک گرفتار

عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں گزشتہ شب پولیس نے منشیات برآمد کرتے ہوئے ایک سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس تھانہ منڈی کی ایک پولیس پارٹی نے اے ایس آئی محمد اشفاق کی قیادت میں معمول کی چیکنگ کے لیے گزشتہ دیر شام بلال چوک سیری خواجہ پر ناکہ لگایا۔ اسی دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر ایک شخص نے مشکوک انداز میں ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے پکڑ لیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ اس شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 07 گرام چٹا (ہیروئن جیسا مادہ) برآمد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ پر متعلقہ شخص کی شناخت امتیاز احمد ولد عبدالمجید سکنہ سیری خواجہ پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے ایک ایف آئی درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔