بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، 44 کلو پوست برآمد

بڈگام//سماج سے منشیات کی لعنت پر روک لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا اور بڈگام کے لکھری پورہ علاقے سے 44 کلو گرام پوست برآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام کے لکھری پورہ علاقہ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پر پولیس تھانہ بڈگام کی پولیس پارٹی نے ریاض احمد بٹ کے گھر کی تلاشی لی اور اس کے گھر کے احاطے میں چھپائے گئے 44 کلو گرام پوست کے بھوسے سے بھرے دو سوٹ کیس برآمد کئے۔
اس کے مطابق ملزم ریاض احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ لکھری پورہ بڈگام کوگرفتار کیا گیا۔
اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 278/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ بڈگام میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے ایک منشیات فروش کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کی پولیس کو جانکاری دیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔