سوپور میں منشیات فروش گرفتار: پولیس

File Image

یو این آئی

سرینگر// منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے سوپور میں ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نشہ آور ادویات برآمد کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس نے سنگری ٹاپ وٹلب کے نزدیک پیر کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران منشیا ت فروش رائیس احمد مٹا ولد غلام رسول ساکن اشٹینگو بانڈی پورہ کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 128نشہ آور کپشول برآمد کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
دیں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا دست تعاون بہم رکھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن چکا ہے۔