یو این آئی
کولگام// معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے دال وچھ کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک شخص جس نے ایک بیگ اٹھایا تھا، نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تاہم پولیس نے اس کا تعاقب کرکے اس کو دھر لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے بیگ میں بھرا 2 کلو چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران مذکورہ شخص کی شناخت عمران احمد پرہ داماد غلام محمد شاہ ساکن ہتمورہ مٹن اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس دج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔