مینڈھر میں حد متارکہ کے نزدیک ڈرون کی نقل و حمل

پونچھ// جموں وکشمیر کے مینڈھر پونچھ کے بلونی علاقے میں منگل کی شام کو ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو مینڈھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون نظر آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گر چہ ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا تاہم فوج نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔