جموں-سری نگر شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

محمد تسکین

بانہال//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی صبح رام بن کے نزدیک ایل پی جی ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری زرائع کے مطابق ،رام بن کے نزدیک پیر کی صبح ایل پی جی ٹینکر زیر نمبر (JKO2BE-6628) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس اورمقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن ہال وگن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔