ہندواڑہ میں ٹریکٹر حادثے کا شکار، ڈرائیور لقمہ اجل

اشرف چراغ

ہندوارہ // شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہفتہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بڈ کوٹ راجور ہندواڑہ میں ہفتہ کو ٹریکٹرسڑک پر پھسل کر پلٹنے سے ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا، جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو بعد ازاں ضلع ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کو تاب نالاکر دم توڑ بیٹھا۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت 17 سالہ مبشر احمد ریشی ولد عبدالرشید ریشی ساکنہ شاٹھ گنڈ پائین، ماور کے بطور ہوئی ہے۔