گاندربل میں لوہے کی سلاخ لگنے سے ڈرائیور کی موت

File Photo

گاندربل//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں منگل کو ایک زیر تعمیر ٹنل کے قریب لوہے کی سلاخ سے ٹکرانے کے بعد ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
زرائع نے بتایا کہ ڈرائیور زیر تعمیر ٹنل کے قریب اپنے ٹرک سے لوہا اتاررہا تھا جس دوران لوہے کی ایک زور دار سلاخ ڈرائیور کو لگ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمی کو سب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت بلویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔