راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور زخمی

پرویز خان

منجاکوٹ// ضلع راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ٹپر ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تحصیل منجا کوٹ کے جمولا – گھمبیر مغلاں سڑک پر ایک ڈمپر JK11E-9524 حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گرا۔ جس کے نتیجے میں درائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم زخمی ڈرائیور کو نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے اسے بعد میں میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت سنجیو کمار سکنہ ڈانگری راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنائ، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔