ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بھرتی امتحانات کی منسوخی کے فیصلے پر روک لگا دی،بھرتی عمل جاری رکھنے کی اجازت

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جمعہ کو جے ای (جل شکتی محکمہ) اور سب انسپکٹر کے عہدوں کے امتحانات کو منسوخ کرنے کے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔
جسٹس ونود چٹرجی کول اور جسٹس سندھو شرما کی ڈویژن بنچ نےآج اس فیصلے پر روک لگائی۔
بنچ نے کہا ہے،”اپیل کنندہ کو (JKSSB)جونیئر انجینئر (جل شکتی محکمہ) اور سب انسپکٹر کے بھرتی عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔تاہم، اسے عدالت کے مزید احکامات کا انتظار کرنا ہو گا”۔
یاد رہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے جمعرات کے روز جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے جاری امتحانات کو منسوخ کرنے کے احکامات دئے تھے اور حکومت کو جے کے ایس ایس بی کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ریٹائرڈ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی۔