عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ طویل جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں عمر نے کہا، “دکھی ہیں لیکن مایوس نہیں۔ جدوجہد جاری رہے گی۔ بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں۔ ہم طویل سفر کے لیے بھی تیار ہیں“۔