ڈی جی بی ایس ایف کا کپواڑہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ

File Photo

کپواڑہ//سرحدوں پر ڈرو ن خطرات کو بڑ چیلنج قرار دیتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سرحدوںپر تعینات فورسز کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔
ڈی جی بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے بی ایس ایف کے دیگر آفیسران کے ہمراہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔ ڈی جی بی ایس ایف نے زیڈ گلی کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوںکا جائیزہ لیا جبکہ اس دوران انہوں نے وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں سے بھی بات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے بی ایس ایف اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی اونچائی پر تعینات فورسز اہلکار ملک کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔ اس موقعہ پر انہوںنےجموں کشمیر کی صورتحال کافی بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف پولیس و سیول انتظامیہ کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پار سے درنداز ی کی کوششیں جاری ہے اور درانداز ا س پار داخل ہونے کی کوششوں میں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر سیکورٹی فورسز متحرک ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈرونز کا خطرہ حقیقی ہے لیکن زمینی سطح پر ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون اور دیگر آلات کا استعمال کرکے پاکستان امن بگاڑنے میں کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے اور سرحدوںپر کشیدگی اس لئے پھیلائی جا رہی ہے تاکہ اس کے ذریعے جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینا ت فوج اور سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔