ڈی جی جیل خانہ جات دیپک کمار کو ڈی جی کرائم برانچ کا اضافی چارج تفویض

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// سینئر آئی پی ایس افسر ارون کمار چودھری کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیئرپرسن بنائے جانے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو ڈی جی کرائم برانچ جموں و کشمیر کا چارج ڈی جی جیل خانہ جات دیپک کمار کو تفویض ہے۔
ہفتہ کو جاری ایک حکم کے مطابق، ارون کمار، جو ڈی جی کرائم برانچ جموں و کشمیر تھے، کو حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، “ارون کمار چودھری، سپیشل ڈائریکٹر جنرل، کرائم، جموں و کشمیر کی بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن جموں و کشمیر تقرری کے نتیجے میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ دیپک کمار، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جیل خانہ جات اپنے فرائض کے علاوہ اگلے احکامات تک کرائم برانچ کا چارج بھی سنبھالیں گے”۔