پہلگام// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی دیر رات دہلی کے ایک سیاح کی موت واقع ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی کا رہنے والا جاوید اشرف (عمر 43) نامی ایک سیاح ہفتے کی رات ہوٹل سن بیم پہلگام میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے بے ہوشی کی حالت میں پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناءپولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔