ڈائریکٹر فشریز کا اضافی چارج جے کے اے ایس افسر دیپ راج کو تفویض

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں دیپ راج کو فشریز کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج تفویض کیا ہے۔
دیپ راج( جے کے اے ایس) فی الحال محکمہ زراعت کے خصوصی سکریٹری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
جمعہ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ دیپ راج(جے کے اے ایس) سپیشل سکریٹری، محکمہ زراعت، اپنے فرائض کے علاوہ آئندہ احکامات تک ڈائریکٹر فشریز، جموں و کشمیرکا چارج بھی سنبھالیں گے”۔