کابل کی مسجد میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی

یو این آئی

کابل//افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا نے محکمہ دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کل کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں نامور مذہبی عالم امیر محمد کبالی بھی شامل ہیں۔

اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ (آئی ایس) کے عسکریت پسند پورے ملک میں شہریوں اور پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

دو ہفتے قبل کابل میں ہونے والے دو مہلک دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔