گاندربل میں خاتون کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نالہ سندھ نے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر گاندربل میں وائل کے نزدیک چند مقامی افراد نے خاتون کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کوتحویل میں لے کر اس کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے خاتون کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔