راجوری میں دریا سے لاش برآمد

File Photo

راجوری//راجوری کے سرانو علاقے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے دریا سے ایک لاش برآمد کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 15نومبر کو رنجیت کمار ولد ناتھ رام ساکن سرانو اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز راجوری کے سرانو علاقے میں لاپتہ شہری کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔