نوہٹہ سرینگر میں ایک مسلح تصادم کے دوران جاں بحق ہوئے پولیس اہلکار کی لاش کو آخری رسومات کیلئے ضلع رام بن پہنچایا گیا۔ جہاں جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی 16ویں بٹالین نے خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی اور بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے حوالے کر دیا گیا۔ بتا دیں کہ سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں گزشتہ شام دیر گئے ملی ٹینٹوں کے حملے میں پولیس کانسٹبل سرفراز احمد سکنہ بٹوت رام بن زخمی ہو گئے تھے، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔