دریائے جہلم سے راجوری کے نوجوان کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

بجبہاڑہ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے گدھنجی پورہ علاقے میں ہفتہ کو راجوری کے ایک شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ نوجوان کی شناخت رومی شرما (24) ولد چمن لال کے طور پر ہوئی ہے جسے پولیس اور مقامی لوگوں نے دریائے جہلم سے برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے، طبی معائنے کے بعد اصل تفصیلات کی تصدیق ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لاش گل سڑ چکی ہے اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کیلئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ بھیج دیا گیا ہے۔