بانڈی پورہ میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنبل علاقے میں ہفتہ کو دریائے جہلم سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لاش کی شناخت کرنے میں ان کی مدد کریں۔