عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں سلیمان کمپلیکس کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور شناخت کے بعد قانونی ورثاءکے حوالے کر دی جائے گی۔