درخشاں اندرابی کا راجوری دورہ||پرانی مساجد کی تجدید کیلئے 51لاکھ روپے منظور

راجوری// چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کل راجوری کا دورہ کیا اور ڈاک بنگلو راجوری میں اماموں ، آئمہ مساجد اور بزرگ شہریوں سے ملاقات کی۔
اندرانی نے آئمہ کے ساتھ بات چیت کی اور ملاقات کے دوران پیش کردہ تجاویز کا کو سنجیدگی سے سنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اسی دوران اسلامک ویلفیئر فورم کے صدر شفقت میر نے اندرابی کے سامنے مدارس کو جدید طرز کے تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی اور مدرسوں میں کمپیوٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مدارس کے طلباءبھی دوسرے طلباءکا مقابلہ کر سکیں، اور جدید تعلیم حاصل کر سکیں۔
انہوں نے بابا غلام شاہ بادشاہ کے نام پر راجوری میں ایک لائبریری قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اسی دوران چیئرپرسن نے بتایا کہ یہ معاملہ وقف کے زیر غور ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔اسی دوران اندرابی نے بتایا کہ وقف بورڈ نے راجوری ضلع میں پرانی مساجد کی تجدید و مرمت کیلئے 51لاکھ کی رقم منظور کی ہے۔
ڈی ڈی سی ممبر شازیہ چوہدری نے تمام ممبران کو سننے پر اندرابی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کو سراہا۔ خورشید جانم نے راجوری میں پرانی مسجدوں کے لیے 51 لاکھ منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ضلع راجوری کا دورہ کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر شازیہ چوہدری، اسلامک ویلفیئر فورم کے صدر شفقت میر، خورشید جانم، شفیع ڈار، افتخار ڈار، عاصف بھٹ، عارف جٹ صدر ایم سی راجوری بھی موجود تھے اور سب نے اندرابی کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کے وہ راجوری پر خصوصی توجہ دیں۔