حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف اہلکار فوت

File Photo

قاضی گنڈ// جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف جوان حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز قاضی گنڈ کے کے پی کالونی ویسو میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
متوفی کی شناخت سب انسپکٹر پیارے لال یادو ساکن اُتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہارٹ اٹیک کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور پچھلے ایک ہفتے کے دوران زائد از 12افراد حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئے۔