ڈوڈہ؛رہائشی گھروں میں دراڑیں نظر آئیں،علاقے میں خوف و ہراس

ڈوڈہ//اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کے بعد اب جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں عمارتوں میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری علاقے دریائے چناب کے قریب موجود ایک پورا علاقہ “نئی بستی” پچھلے کچھ دنوں سے کھسک رہا ہے۔ کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور نئی بستی کے مکینوں کو علاقے سے نکالا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں ایک سکول میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس ڈی ایم ڈوڈہ اطہر امین زرگر نے بتایا کہ ٹھاٹھری علاقے میں جمعرات (1 فروری) تک 6عمارتوں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں تاہم اب مکانوں کی تعداد بڑھنا شروع ہو گیا ہے اور یہ علاقہ آہستہ آہستہ کھسک رہا ہے۔
ایس ڈی ایم نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع کے ایک گھر میں پہلی بار دسمبر میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملی تھی لیکن اب صورتحال مزید خراب گئی ہے اور کئی عمارتوں میں دراڑیں نظر آرہی ہیں۔
ایس ڈی ایم نے کہا کہ علاقہ آہستہ آہستہ ڈوب رہا ہے۔ انتظامیہ جلد از جلد بحران کو ٹالنے کے لیے کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔