بجبہاڑہ میں مشتبہ بندوق برداروں کا حملہ| پولیس اہلکار زخمی

File Photo

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بیوارا بجبہاڑہ میں اتوار کی سہ پہر کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو بیوارا بجبہاڑہ میں جنگجووں نے پولیس اہلکار جس کی شناخت فردوس احمد کے بطور ہوئی ہے پر فائرنگ کی ۔
انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
بتادیں کہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر پورے جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔