شملہ/سابق مرکزی وزیر اور ہمیر پور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ریاست میں موجودہ کانگریس سرکار ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انتخابات کے دوران 10 ‘گارنٹیاںدے کر عوام سے بڑے بڑے وعدے کرنے والی یہ سرکارعوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ ریاست کے عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ریاست میں سکھو کی سرکار نے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا اور اب بجلی پر سیس لگا دیا۔ ریاستی سرکار نے عوام اور تاجروں پر مالی بوجھ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس نے ریاست کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چاہے تاجر ہوں یا دیگر صارفین، ریاستی سرکارعوام کو لوٹ رہی ہے۔
سرکارعوام کی جیبوں سے پیسہ نکالنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ پنشنرز اور ملازمین کو پنشن اور تنخواہ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہ ریاستی سرکارمک سیس اور ماحولیات سیس کی شکل میں عوام سے پیسے بٹور رہی ہے۔