عشرت حسین بٹ
منڈی// نامساعد موسمی حالات اور شدید بارش کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے آج تعلیمی زون منڈی کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، تعلیمی زون منڈی کے تمام سکولوں میں آج 30 اگست بروز جمعہ کو 5 ویں جماعت تک کے تمام طلباء کے لیے کلاس ورک معطل رہے گا۔
تاہم، تمام عملے کے ارکان کو معمول کے مطابق، اپنے متعلقہ سکولوں میں موجود رہیں گے۔
سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبا اور ان کے سرپرستوں کو فون کالز، واٹس ایپ سکول گروپس، یا کسی اور موزوں ذریعہ کے ذریعے بروقت مطلع کریں۔