کشمیر میں متعدد مقامات پر سی آئی کے کی تلاشی کاروائیاں

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر// کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کشمیر کے کئی اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائی انجام دے ہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ، سری نگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھاپے پولیس سٹیشن سی آئی کے میں درج دہشت گردی بھرتی کیس (ایف آئی آر نمبر 06/2023) میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سی آئی کے کے اہلکاروں نے ان تمام مقامات پر بیک وقت تلاشی لی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔