چلڈرن ہسپتال بمنہ میں علاج ومعالجے کا کام شروع

سری نگر// سری نگر کے بمنہ میں منتقل کئے جانے والے بچہ ہسپتال میں پیر سے علاج و معالجے اور دیگر متعقلہ کام ہوا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جی بی پنت اسپتال کی پیڈیاٹرک خدمات کو سری نگر کے بمنہ علاقے میں نئے تعمیر شدہ 500 بستروں والے چلڈرن اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔
اس موقع پر ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر مظفر جان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک ہی چھت کے نتیجے علاج ومعالجے کی تمام تر سہولیات کو میسر رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سونہ وار میں ڈھائی سو بستروں والا بچہ ہسپتال تھا جبکہ یہ پانچ سو بستروں والا ہسپتال ہے تو ظاہر ہے مریضوں کو کافی آسائش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کا ہسپتال ہے اور اس کی صفائی ستھرائی اور اس کے ساز و سامان کی یکھ ریکھ ان کی بھی ذمہ داری ہے۔
ایک تیمار دار کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال ہر لحاظ سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں صفائی ستھرائی کا بھی بہتر انتظام ہے اور دیگر سہولیات کا بھی بہت ہی اچھا بندوبست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جگہ بھی کافی وسیع ہے اور تیماداروں کو بھی کسی مشکل یا دقت کا سامنا نہیں ہے۔