ممبئی میں 1.04 کروڑ روپے مالیت کی چرس ضبط، کشمیری سمیت 3 گرفتار

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

ممبئی// ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل (اے این سی) نے 1.04 کروڑ روپے کی چرس ضبط کی ہے اور جموں و کشمیر کے ایک رہائشی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملزمان بین ریاستی منشیات کی سمگلنگ ریکیٹ کا حصہ تھے۔
کرائم برانچ کے اہلکار نے بتایا کہ اے این سی کی باندرہ یونٹ نے ایک خصوصی آپریشن میں بائیکلہ علاقے میں دو افراد کو گرفتار کیا اور 1.8 کلو گرام اعلیٰ قسم کی کشمیری چرس ضبط کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ان سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے مزید 800 گرام کشمیری چرس برآمد ہوئی۔
اہلکار نے بتایا کہ ملزم جس کا تعلق کشمیر سے ہے، منشیات کو اخروٹ کے تھیلوں میں چھپا کر ممبئی لایا تھا۔ ایک اور ملزم کے خلاف نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ماضی میں ورلی علاقہ میں اس کے قبضے سے 55 کلو گرام چرس ضبط کی گئی تھی۔
ایک اور کارروائی میں، اے این سی کے آزاد میدان یونٹ نے 24 لاکھ روپے مالیت کا 120 گرام میفیڈرون ضبط کیا اور تین افراد کو گرفتار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سے 22 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کیے گئے۔